حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں قابض صہیونی فوج کے حملے مسلسل 152ویں روز بھی جاری رہے،غزہ کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد 30,717 اور زخمیوں کی تعداد 72,156 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے تازہ ترین حملوں کے بارے میں سرکاری فلسطینی ذرائع نے تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ میں مزید 9 قتل عام کیا ہے، اس وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے آج اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ دن اور رات کے حملوں میں 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوئے۔
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جنگ کے 152 ویں دن بین الاقوامی انسانی تنظیموں نے غزہ میں قحط پھیلنے سے خبردار کیا ہے؛ اس قحط سے خبردار کرنے کے باوجود جنگ اور بمباری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قحط نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ہر روز درجنوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بھی آج اس بات کا اعلان کیا کہ غزہ جنگ میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار 717 اور زخمیوں کی تعداد 72 ہزار 156 تک پہنچ گئی ہے، 7000 سے زائد لوگ اب بھی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے آج اپنی رپورٹ کے ایک اور حصے میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں اب تک 348 طبی عملہ شہید اور 269 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وزارت صحت کے مطابق 18 بچے غذائی قلت اور پانی کی کمی کی وجہ سے جان گنوا بیٹھے۔